تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک رکھا ہے اور تمام فریقین سے اس بل پر تحریری رائے مانگی ہے۔ عدالت نے بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ اور قائمہ کمیٹی میں ہونے والی بحث کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سے وفاقی حکومت نے اس کیس کی سماعت کے لیے فُل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے جب کہ اپنے جواب میں وفاق نے ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی بھی استدعا کی ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر کوئی قدغن نہیں۔ اس قانون سے عدلیہ کے اختیار میں کمی نہیں ہوئی، فیئر ٹرائل کے لیے اپیل کا حق ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button