تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، پی ٹی آئی کی اجازت کیلئے درخواست دائر

تحریک انصاف نے کل اسلام آباد میں چیف جسٹس اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ہفتے کے روز ریلیوں کے انعقاد کے معاملے پرتحریک انصاف نے کل 6 مئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریلی کی این او سی کیلئےڈی سی سے رجوع کیا مگر انہوں نے انکار کردیا،استدعا ہےڈی سی کو حکم دیاجائےکہ وہ ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

پی ٹی آئی نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ قوم بروز ہفتہ چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے باہر نکلے ہمارا ملک ایک فیصلہ کن تاریخ کے موڑ پر کھڑا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button