تازہ ترینخبریںپاکستان

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ : حج پر جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

وزیرمذہبی امور طلحہٰ محمود کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشن سے استثنیٰ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ والی کمپنی انباکس کے سی ای او کی وزیرمذہبی امور طلحہٰ محمود سے ملاقات ہوئی۔

جس میں بتایا گیا کہ اسلام آبادمیں ایک ٹرمینل سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص کیا جائے گا، ٹرمینل پر سعودی امیگریشن کے کاونٹرز 8 مئی تک مکمل کیے جائیں گے۔

طلحہٰ محمود نے کہا کہ سعودی سفیرکیساتھ امیگریشن ٹرمنل کادورہ اورانتظامات کاجائزہ لوں گا، روڈٹومکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین کا کسٹم اورامیگریشن پاکستان میں ہوگا۔

پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشین سے استثنیٰ ہوگا اور عازمین مختصروقت میں سعودی ایئر پورٹس سے رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button