تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

دوران حراست علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دی جارہی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران حراست علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پورپارٹی کی نظریاتی شخصیت اورکارکنوں میں ہردلعزیز ہیں اور اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپورکو دوران حراست ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور انہیں تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہرشہرگھمایاجارہاہے،استقامت سےعلی امین نےمشکلات کاسامناکیاان کی قدرمیں کئی گنااضافہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ جولوگ ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے،ایسے ہتھکنڈوں سے اپنے لیےذلت کاسامان کرنےکےعلاوہ انہیں کچھ نہیں ملےگا۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیاگیاوہی سب پھرسےدہرایاجارہاہے۔

یاد رہے کہ ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر علی امین گنڈا پور ان دنوں پابند سلاسل ہیں ان پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button