تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈاکوؤں نے5 پولیس اہلکاروں کو ہتھیاروں سمیت اغوا کر لیا

بالائی سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے5 پولیس اہلکاروں کو ہتھیاروں سمیت اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے درانی مہر میں لیسوڑو پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں نے اس وقت حملہ کیا جب اہلکار روزہ افطار کر رہے تھے۔

ڈاکوؤں نے5 پولیس اہلکاروں کو ہتھیاروں سمیت اغوا کر لیا جس میں سے 4 اہلکار بھیاقوم کےمقامی تھے اور ان چاروں کو چھوڑ دیا گیا جب کہ ایک اہلکار ممتازٹانوری کو اغوا کر لیا گیا اور ان پانچوں اہلکاروں کے ہتھیار بھی لے لیے گئے۔

پولیس اہلکار ممتازٹانوری شکارپور کا رہائشی ہےجو کچےمیں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ ایس ایس پی سميت ضلع بھرکی پولیس کچے کی طرف روانہ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکار کی بازیابی کےلیے سرچ آپريشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button