تازہ ترینخبریںدنیا

یو اے ای کی مختلف جیلوں سے 325 پاکستانی قیدی رہا

 متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کی ہدایت پر ماہ رمضان میں 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر عید الفطر کے موقع پر وہاں کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو رہا کرنے کی خوشخبری سنادی۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردیے گئے، حکومت پاکستان نے قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت امارات سےخصوصی درخواست کی تھی۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ ہم اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو لیگل سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی پائلٹس، انجینیئرز، ٹیچرز،ڈاکٹرز اور وکلاء نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button