تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک ایران سرحد فائرنگ کے واقعے پر پاکستان کا ردعمل

پاک ایران سرحد پرہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے میں ہیں، فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر ترجمان نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سول سوسائٹی کو انسانی حقوق کو مسائل کا سامنا ہے، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی زندگی مشکلات کاشکار ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو بھارت سے جواب لیناچاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل 2023 کو پاک ایران سرحد پر موجود دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں معمول کے گشت پر مامور پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

حملے میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید سمیت 4 فوجی شدید زخمی ہوئے جنہوں نے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

واقعے کے بعد پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کرکے ایکشن لینے کا مطالبہ کر کے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button