تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

اہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصانف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بنچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے

خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ رش کم کروائیں، عمران خان پیش  ہوجاتے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو کہیں کہ عمران خان کی حاضری لگا لیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ عمران خان اگر احاطہ عدالت پہنچ گئے تو انہیں عدالت میں پیش کریں، ہم سراہتے ہیں کہ عمران خان احاطہ عدالت پہنچ گئے ہیں، عبوری ضمانت کیلئے لازم ہے کہ ملزم عدالت میں پیش ہو۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ ایس ایس پی ہائیکورٹ میں عمران خان کی سیکیورٹی پر ہیں؟

لاہور ہائیکورٹ کے سیکیورٹی انچارج عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان ابھی گاڑی میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپ کو کہا ہے کہ عمران خان کو لےکر آئیں

لاہور ہائی کورٹ نے عمران کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے

جسٹس علی باقر نجفی کے زیر صدارت دو رکنی بنچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button