تازہ ترینخبریںپاکستان

قائمہ کمیٹی نے ایف نائن پارک واقعے سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ایف نائن پارک واقعے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ، آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر خان، چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیگر ایجنڈا آئٹم کے ساتھ ساتھ ایف نائن پارک میں اسلحہ کی نوک پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔

رکن قائمہ کمیٹی محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعہ پر پیش رفت کے حوالے سے اداروں نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا، کمیٹی مطمئن نہیں ہے۔ ہم اس ملک میں اداروں کو بری طرح ناکام ہوتا اور ٹوٹتا دیکھ رہے ہیں۔

ایف نائن واقعہ بڑا سیکیورٹی لیپس تھا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے کمیٹی کو بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے سے ممبران کمیٹی نے ایف نائن پارک کی باڑ اور لائٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے پولیس کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button