تازہ ترینخبریںدنیا

ایرانی رہبر اعلیٰ نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامیہ ای نے ملک میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں گرفتار افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ کی جانب سے کی گئی، معاف کیے جانے والے قیدیوں میں حالیہ مظاہروں میں گرفتار مظاہرین بھی شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں دوہری شہریت والے قیدی شامل نہیں ہیں، رہبر اعلیٰ کی جانب سے غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کو بھی معافی نہیں دی گئی۔

انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 ہزار مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

ایران میں گزشتہ سال ایرانی لڑکی مہسا امینی کی زیر حراست موت کے خلاف مظاہرے چار ماہ تک جاری رہے، 22 سالہ مہسا امینی کو گزشتہ برس ستمبر میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button