تازہ ترینخبریںپاکستان

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے 20 رکنی وفد کی لاہور آمد

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا 20 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا، وفد کی قیادت شیخ معتصم احمد ابو زنادہ چیئرمین فروٹس اینڈ ویجیٹبل مارکیٹس سعودی عرب کررہے ہیں ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے وفد کو پنجاب کے مختلف اضلاع اور مضافات کا وزٹ کروایا گیاہاں پر وفد کو فروٹس کے باغات زرعی فارمز ڈیری فارمز کا دورہ کرایا گیا چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا وفد کے سربراہ شیخ معتصم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اور ہمارے دورے کا مقصد پاکستان سے فوڈ فروٹس سبزیاں اور گوشت حاصل کرنا ہے اور ہمارے لئے پاکستان اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی فروٹس اور سبزیوں کا ذائقہ دنیاکے دیگر ممالک سے منفرد ہے اور عرب عوام اسے پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر مشترکہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارا دورہ اہم ہے باہمی تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان میں وسیع امکانات اور مواقع موجود ہیں وفد کے رکن اور جدہ کی معروف کاروباری شخصیت سید غسان احمد مرزا نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کار مشترکہ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس کے لئے اپنے پاکستان بھائیوں کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہیں سید غسان احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی ضرورت ہے تمام بڑے شہروں میں تعمیر نو شروع ہوچکی ہے لہٰذا پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق سعودی عرب کی تعمیر میں حصہ لیں پاکستانی سفارتخانہ جدہ کے ٹریڈ آفیسر فہد کاشف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب میں سفارتخانہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریگا۔ سعودی وفد کے سینئر رکن ابو سعد سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار ان کی دریرینہ خواہش ہے وہ 30 سال کے بعد پاکستان آئے ہیں امید ہے پاکستان نہ صرف معاشی بحران سے نکلے گا بلکہ معاشی طاقت بنے گا۔چیئرمین کرون ریذیڈنیشیا چوہدری کاشف نواز رندھاوا نےکہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ زرعی انقلاب کے لئے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی جائیں اور سعودی عرب سمیت عرب کے دیگر سرمایہ کاروں کو مدعوکیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں عرب تاجر براہ راست سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ہزاروں کارکنوں کو روز گار ملے گا۔ زراعت لائیوسٹاک فوڈ سیاحت اور دیگر کئی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری ہوسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری وسیع مواقع موجود ہیں انہوں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز وزیراعظم محمد بن سلمان کی سعودی عرب کی حیران کن معاشی واقتصادی ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے مضبوط ہونے سے عالم اسلام مضبوط ہوگا انسانیت مضبوط ہوگی سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نے کہا کہ سعودی کے سرمایہ کار پنجاب میں زرعی اور ڈیری فارم بنائیں جس کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے کاروباری حضرات تیار ہیں اپنے سعودی بھائیوں کے لئے ہماری خدمات حاضر ہیں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی حافظ آباد میں میزبانی ہمارے لئے اعزاز ہے اس کی آب وہوا اور آمدو رفت آسان اور بہترین راستے اور زرعی زمین سعودی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مقام ہوسکتی ہیں پاکستان مسلم لیگ سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button