تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر کا ایف بی آر کو لائبریری کی ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

صدر مملکت نے ایف بی آر کو ملتان میں لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ دے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے لائبریری کو 1 لاکھ 98 ہزارکی ٹیکس کٹوتی واپسی کا حکم برقرار ہے،صدر نے ایف ٹی او کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی نمائندگی مسترد کردی۔

صدر نے کہا کہ لائبریری شہریوں کو 20 روپے کی معمولی قیمت پر کتب بینی کی سہولت دے رہی ہے، لائبریری کے خرچے عطیات اور وقف شدہ رقم کے منافع سےپورے کیے جاتے ہیں۔

ان کہنا تھا کہ بینک کے پاس رکھے ہوئے ڈپازٹس لائبریری کی بقاء کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں، ایف بی آر لائبریری کو بقیہ مدت کیلئے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button