تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کی ملاقات

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں ملاقات کی۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والا غیرقانونی اورناروا سلوک قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے ، فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اب وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button