تازہ ترینتحریکخبریں

استعفے منظور نہیں کیے جارہے ، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ، سابق سپیکر اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ استعفے اس لیے منظور نہیں کیے جا رہے کیوں کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح 11 ارکان کے استعفے قبول کیے اسی طرح باقی ارکان کے بھی منظور کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سارے ایم این ایز کھڑے تھے ، جو فلور پر آ کر بات کرتا ہے ان کے استعفے منظور ہوتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کیس میں بھی یہی ہوا تھا، یہ اب سب کچھ روک رہے ہیں اور استعفے قبول نہیں کر رہے، ان سے ملک نہیں چل رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کی زیرِ قیادت تحریکِ انصاف کا وفد استعفوں کی منظوری پر تنازع کو حل کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرنے پہنچا تھا ۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم کیا ، پی ٹی آئی کے وفد میں قاسم سوری ، عامر ڈوگر ، امجد خان نیازی اور فہیم خان بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button