تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

جیل آمد پر چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے۔

اس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے۔

جس میں اسیران و ملازمین کے مسائل دریافت کر کے انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

نادار و غریب اسیران میں موسم سرما کی مناسبت سے کمبل ، جیکٹ اور جرسیاں بھی تقسیم کی ہیں۔

اس کے علاوہ جیل انتظامیہ کو معمولی جرائم میں ملوث اسیران کی ذاتی مچلکہ پر ضمانت کے لئے درخواستیں معزز عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

نوعمر اور خواتین اسیران کے عدالتوں میں کیسز کی پیروی اور قانونی معاونت کی فراہمی کا بھی خصوصی حکم دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل راولپنڈی کے سزایافتہ اسیران کےلئے 2 ماہ کی سپیشل معافی کا بھی اعلان کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے زیر تعمیر ہسپتال اور قیدی بارکس کے کام کو چیک کیا ہے اور جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اسیران کی فلاح وبہبود کے لئے مزید لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button