تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت ایڈورٹائزنگ پالیسی پر اعتماد میں لے، میڈیا آرگنائزیشنز

اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں میڈیا آرگنائزیشنز نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر زور دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے ذریعہ نافذ کردہ اشتہارات کے واجبات کی میڈیا کو ادائیگی کے فارمولے پر عمل درآمد کریں ۔

اس طریقہ کار کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے تصدیق شدہ اشتہاری بلوں کی ادائیگی براہ راست متعلقہ میڈیا کو کرتی ہیں اور ایجنسی کمیشن/تجارتی رعایت 85:15 فارمولے کی بنیاد پر ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو براہ راست ادا کی جاتی ہے۔

اس میں 85 فیصد میڈیا کو اور 15 فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے ادا کیا جاتا ہے۔

میڈیا اداروں کا خیال ہے کہ یہ نظام میڈیا اور ایجنسیوں کے واجبات کی بروقت اور شفاف ادائیگی کو یقینی بناتا ہے۔میڈیا کے نمائندہ اداروں نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ بالا متفقہ فارمولہ واپس لے لیا گیا تو شائع ہونے والے اشتہارات کی بروقت ادائیگی سے محروم ہو جائے گا۔

اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ایڈورٹائزنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے میڈیا اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button