تازہ ترینخبریںپاکستان

’مارچ میں نگراں حکومت آسکتی ہے‘

ماہر معاشیات شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مارچ میں نگراں حکومت آسکتی ہے معلومات کے مطابق نگراں حکومت کیلیے ایک ماہ کا ٹائم فریم دیا گیا۔

ماہر معاشیات اور سابق چیئرمین ایف بی شبر زیدی کا گفتگور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مارچ میں نگراں حکومت آسکتی ہے۔ صرف اس کی مدت کا مسئلہ ہے جس کا آئینی حل تلاش کیا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق نگراں حکومت کے لیے ایک ماہ کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال کے باعث معاشی ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔ ملک کے لیے مشکل فیصلے سیاسی حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔ نگراں حکومت کو دو سال دینے چاہئیں تاکہ وہ ایسے فیصلے کرسکے جو سیاسی جماعتیں نہیں کرنا چاہتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہیں۔ حکومت سوچ رہی ہے کہ غیر سیاسی فیصلہ کر کے الیکشن کا اعلان کر دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button