تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الہٰی نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پرویز الہٰی نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، اور پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پرویز الہیٰ نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط اسپیکر اسمبلی کو لکھا گیا، جب کہ وزیراعلیٰ کو لکھنا چاہئے تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے، گورنر کو اختیار نہیں کہ وہ غیر آٸینی طور پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفاٸی کر سکیں۔

پرویز الہیٰ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button