تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نازیبا ویڈیو وائرل کیس؛ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

دانیا شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے، عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کی تھی اور ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

19 دسمبر کو مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا بی بی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دانیا کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ نے اپنے موبائل سے عامرلیاقت کی ویڈیو نہیں بنائی، اور ایف آئی اے نے بھی دانیا کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔

لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیا عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، جائیداد سے حصہ مانگنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات دانیا کو لودھراں سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دانیا پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ گرفتار

عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے کراچی کی نے پندرہ دسمبر کو دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

17 دسمبر کو ایف آئی اے نے عامر لیاقت مرحوم کی ویڈیو لیک کیس میں ان کی بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت عدالت نے تفتشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ کو 15 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تو 24 گھنٹے کے اندر ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا ؟ 24 گھنٹے کے بعد تو حراست غیرقانونی ہوگئی۔

جواب میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ روز کو 10 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔اس وقت تک جج صاحب جاچکے تھے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے یو ایس بی میں ویڈیو شواہد پیش کیے، جج نے کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ پر ویڈیو کا جائزہ لیا۔

دانیا شاہ نے کہا کہ ان کا لیک کی گئی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ویڈیو انہوں نے بنائی ہے۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیا کی آواز بھی ویڈیو میں شامل ہے، کئی انٹرویوز میں دانیا نے ویڈیو بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ہوگی تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button