تازہ ترینخبریںپاکستان

اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کروانے پر اخراجات کا تخمینہ

 الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی اسمبلی کے تحلیل ہونے پر صرف متعلقہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، ادارہ کسی بھی اسمبلی کی نشست خالی ہونے کی صورت میں 60 روز میں الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کروانے کے لیے 8 سے 10 کروڑ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر الیکشن کے اخراجات کا تخمینہ 6 سے 7 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کرنے کے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کہ کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button