تازہ ترینخبریںپاکستان

جیلوں میں مقید 55057 قیدیوں کو سردی سے بچاؤ کیلئے 101872 کمبل مہیا کر دیے

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا قیدیوں کو سردی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احسن اقدام۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید 55057 قیدیوں کو سردی کی شدت سے بچاؤ کے لئے 101872 کمبل مہیا کئے گئے ہیں۔

جن میں سے 70703 سرکاری طور پر اور 31169 مخیر حضرات کے تعاون سے مہیا کئے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ 11626 کمبل اضافی سٹاک میں موجود ہیں جو کہ بوقت ضرورت استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لواحقین کو بھی قیدیوں کو کمبل سمیت گرم ملبوسات دینے کی اجازت ہوگی۔

سردی کی شدت سے بچاؤ کے لیے قیدی بارکس کے باہر پلاسٹک شیٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

بارکس کے روشن دان اور کھڑکیوں کو اچھے سے بند کیا گیا ہے تاکہ سردی کی شدت سے بچاؤ کیا جا سکے۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ پنجاب اپنے دستیاب وسائل اور مخیر حضرات کے تعاون سے قیدیوں کو سردی کی شدت سے ممکنہ حد تک بچاؤ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button