تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان سے FIA کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان کی ملاقات

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایف آئی اے کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کارکنان نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ نوٹسز بھیج کر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہو گی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button