تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کا راولپنڈی تاخیر سے آنا حکمت عملی ہے : شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کا راولپنڈی تاخیر سے پہنچنا اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے ، الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔حکومت معاشی ، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیر ملکی دوروں پرخرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، قوم  سڑکوں پر ہوگی اور یہ لندن میں نیو ایئر منارہے ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔ زرداری اور نوازشریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے ، سپریم کورٹ آخری امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button