تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

آج سال کا دوسرا چاند گرہن، پاکستان میں جزوی دیکھا جائے گا

آج سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن ہے جو دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم تاہم پاکستان کے بعض علاقوں میں یہ جزوی طور پر نظر آئے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند کو گرہن لگنے کا آغاز پیر کو دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ہوگیا تاہم اس وقت ملک میں سورج اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے جب کہ کراچی سمیت بعض شہروں میں مطلع ابر آلود ہے۔

مکمل چاند گرہن 4 بجے کے قریب ہوگا، جس وجہ سے اس کا مشاہدہ پاکستان میں ممکن نہیں ہوگا تاہم البتہ شام 5 بج کر 49 منٹ پر ملک کے مختلف حصوں میں جزوی چاند گرہن کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

مکمل چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور مشرقی یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں اور انٹارکٹیکا میں کیا جاسکے گا۔

اگلی بار مکمل چاند گرہن کے نظارے کے لیے مارچ 2025 تک انتظار کرنا ہوگا۔

اس چاند گرہن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے موقع پر پہلی بار ایسا ہو رہا ہے اور آئندہ 372 سال تک ایسا نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button