تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیے، ملزمان ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرسید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے

گرفتار ملزمان میں نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستولیں، 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بلوچ کالونی پل، حسن اسکوائر برِج، لیاقت آباد برج اور ناگن چورنگی برِج پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button