تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیل رہے ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان تیسرا میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیل رہا ہے ۔

پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کیلئے پرامید ہے۔

دوسری جانب آج پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پرتھ میں پاکستان ٹیم آج کے میچ کیلئے بھر پور ٹریننگ سیشنز کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر  12 بجے شروع ہوا۔

اس وقت نیدرلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button