تازہ ترینتحریکخبریں

شہباز شریف سن لو ! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا ۔ عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے مریدکے پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔

عمران خان قافلے کی صورت رنگ روڈ کے راستے مریدکے پہنچے ہیں۔روانگی سے قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سن لو! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا ۔ میں نے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کی بات کی اور دوسری کوئی بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لیے شہباز شریف گاڑی کی ڈگی میں جاتے تھے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکو جو ہم پر مسلط کیے گئے، ان کو قوم نہیں مانتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button