تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

پیناڈول کی قیمت میں اضافہ

وفاقی حکومت نے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کر تے ہوئے پیرا سیٹامول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ٹیبلیٹ کے فی پتے پر 9 روپے اور سیرپ کی بوتل پر 21 روپے بڑھا دیے گئے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی 10 گولیوں کے پتّے کی موجودہ قیمت 17 روپے ہے جبکہ سیرپ کی بوتل 97 روپے کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد اب پیناڈول کا ایک پتّا ساڑھے 23 روپے کا اور سیرپ کی بوتل 118 روپے کی ہوجائے گی۔

وفاقی کابینہ دوا کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب پروڈکشن ممکن نہیں رہی، گزشتہ ڈھائی ماہ سے پیناڈول کی پیدوار میں کمی کے سبب مارکیٹ میں اس کی قلت کا سامنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button