تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

پاکستان کو ADB سے ڈیڑھ ارب ڈالرز منتقل

سٹیٹ بینک ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے ڈیڑھ ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل ہو گئے ہیں۔

ان ڈیڑھ ارب ڈالرز کی منتقلی کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالرز قرض کے معاہدے کی تقریب ہوئی تھی۔

تقریب میں اے ڈی بی کے بریس پروگرام کے تحت پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یونگ ای نے دستخط کیے۔

تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی یوجین زوخوف موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اے ڈی بی کے بریس پروگرام معاہدے اور اقتصادی بحالی میں ترقیاتی شراکت داروں کے کردار کو سراہا اور 1.5 بلین ڈالرز کی بجٹ سپورٹ کی منظوری پر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کا یہ قرض پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button