تازہ ترینخبریںسیاسیات

ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

پشاور میں تحریک انصاف کے وکلا ونگ کی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے، انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب کمزور کو طاقتور سے تحفظ ملے، طاقتور چوری کرے تو این آر او، کمزور چوری کرے تو جیل جاتا ہے، جس ملک میں انصاف ہے وہ خوشحال ہے۔

ارشد شریف سے متعلق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نے کہیں انسان کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، ارشد شریف کے گھر میں دو شہادتیں ہوئیں، اس نے ضمیر کا سودا نہیں کیا، اسے کوئی لفافہ نہیں دے سکتا تھا۔مسلمانوں پر جہاد فرض ہے کیونکہ جہاد کے ذریعے پر ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ارشد شریف کو نامعلوم فون کالز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں، اس کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں، مجھے معلوم ہوا تھا کہ ارشد شریف کو قتل کیا جانے والا ہے، میں نے ارشد شریف کو ملک سے چلے جانے کا کہا۔ ارشد شریف کا یو اے ای میں ویزا ختم ہونے لگا تو اسے واپس بلایا جانے لگا، ارشد شریف کے ساتھ بھی شہباز گل اور اعظم سواتی جیسا سلوک کیا جانا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میری نظر میں شہید وہ ہے جو جان کی پرواہ کئے بغیر قوم کی حفاظت کرتا ہے، ارشد شریف کو معلوم تھا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے لیکن وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، جو مرضی لوگ کہیں مجھے معلوم ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، ایک جانب سارے چور اکٹھے ہیں اور ان کے ساتھ نامعلوم افراد کے ہیں۔ اگر قوم میرے ساتھ نہ نکلی تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا لیکن آپ کا مستقبل بھیڑ بکریوں والا ہونے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button