تازہ ترینخبریںدنیا

دنیا بھر میں واٹس ایپ میں خلل، دو گھنٹے بعد سروس بحال ہونا شروع

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل آیا ہے جس کے باعث سروس تقریباً دو گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔

میٹا نے واٹس ایپ سروس میں خلل کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ سروس کی جلد بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ سروس میں تعطل کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس صورتحال میں کئی لوگ مزاحیہ میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے پتھروں کے زمانے کے انسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب واٹس اپ ڈاؤن ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button