تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹی وی پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اس حادثے کے بارے میں اپنے مداحوں کو خود ہی آگاہ کیا۔امیتابھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ شو کی شوٹنگ کے دوران ایک تیز دھار آلے سے میری بائیں ٹانگ کی نس کٹ گئی جس وجہ سے کافی خون بہہ گیا۔ نس کٹ جانے کی وجہ سے مجھے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میری ٹانگ میں کچھ ٹانکے بھی لگائے گئے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی 80 ویں سالگرہ منائی تھی اور ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کے سیٹ پر ان کی اہلیہ جیا بچن اور بیٹے ابھیشک نے انٹری دے کر انہیں سالگرہ کا سرپرائز دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button