تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای کا معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف بے باک اور نڈر صحافی تھے، افسوس کہ ایک اور اختلافی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار کو دبانے کے لئے ارشد شریف سمیت بیشتر صحافیوں پر زمین تنگ کر دی گئی جس کے باعث کئی صحافی ملک بدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے حکومت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول صحافی کے جسد خاکی کی پاکستان منتقلی کا فوری اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعہ کی سفارتی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں تاکہ اصل محرکات واضح ہوسکیں۔

انہوں نے ارشد شریف کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button