تازہ ترینخبریںپاکستان

ایوان میں خواجہ آصف شیری رحمٰن پر برہم ہوگئے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف اپنی تقریر کے دوران بات چیت کرنے پر وفاقی وزیر شیری رحمٰن پر بوگئے۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ شیری رحمٰن صاحبہ آپ مجھے بات کرنے دیں گی؟ شیری رحمان نے جواب دیا کہ کوشش کرتی ہوں۔  جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ یہی تو آپ لوگوں کا رویہ ہے جس کی وجہ سے یہ مسائل ہیں، اگر آپ کوئی بات کریں گی تو میں اپنے انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوں گا۔ سیاسی لوگ زبانی جمع خرچ کرتے ہیں تاکہ انہیں 4 ووٹ مل جائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران اشرافیہ سے کوئی نہ کوئی گناہ اور جرم سرزد ہوا ہے، سیاستدانوں نے 50ء کی دہائی سے لے کر آج تک غلطیاں کی ہیں۔فوج نے ملک میں 4 مرتبہ مداخلت کی ہے، آج ایک شخص کا اقتدار آئینی طریقے سے ختم کیا گیا، وہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جا سکتی ہے۔ پاکستان کی آزادی کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال بعد مختلف رائے کو برداشت نہیں کیا گیا۔ چھوٹے صوبوں کے لوگ لیاقت باغ سے لاشیں اٹھا کر چلے گئے، مگر انہوں نے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button