مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔
طلال چوہدری نے یہ ویڈیو ٹویٹر شیئر کی ہے۔
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPPpic.twitter.com/bu0IwOQHvy— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
ان کا کہنا ہے کہ شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس کی ذمے داری عمران خان پر ہے ، جو خود فیصل آباد میں این اے 108 سے امیدوار ہیں۔
طلال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھمکی دینے والے کے خلاف الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لیے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔