تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

فتوحات کا سلسلہ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہے گا امید ہے ، پرویز الہٰی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر شاباش دی ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے’ویلڈن… گرین شرٹس… ویلڈن! کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں فائنل میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد نواز اور حیدر علی نے بہترین کھیل پیش کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا‘۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فتح ہمیشہ محنت، جذبے اور عزم کی ہوتی ہے اور یہ بات پاکستانی ٹیم نے آج پھر ثابت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی، فائنل میں فتح سے پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، امید ہے کہ فتوحات کا سلسلہ ورلڈ کپ میں بھی برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی سیریز جیت لی ہے۔

گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ جیتنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا جس کے بعد مڈل آرڈر نے بھی آج مداحوں کی شکایات دور کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button