تازہ ترینخبریںسپورٹس

چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹرک

مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک بنا دی

محمد صلاح نے چیمپیئنز لیگ کے میچ میں لیور پول کی جانب سے رینجرز کے خلاف 6 منٹ 12 سیکنڈز میں تین گول کر کے تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل چیمپیئنز لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ فرانس کے فٹبالر بافیتمبی گامز کے پاس تھا جنہوں نے 2011 میں 8 منٹ میں تین گول کیے تھے۔

صلاح کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیور پول نے رینجرز کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button