تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف سیکا کے سربراہ اجلاس کیلئے قازقستان روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف سیکا کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سربراہ اجلاس سے کل خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button