تازہ ترینتحریکخبریں

شیریں مزاری ، اسد عمر اور مریم نواز کی ٹویٹر پر نوک جھوک

سابق وزیرِ اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے شبلی فراز کا ٹوئٹ شیئر کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی۔

شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے ، مریم کو رونا بند کر دینا چاہیے۔

کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ، نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں ، مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button