تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹاکرا آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button