تازہ ترینخبریںدنیا

افغانستان : خودکش حملے میں اموات 35 ہو گئیں

افغان دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی۔

اقوام متحدہ مشن کے مطابق خودکش دھماکے سے 82 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش حملہ گزشتہ روز ہزارہ اکثریتی علاقے کے تعلیمی ادارے میں کیا گیا تھا ۔خودکش حملہ آور نے امتحانی ہال کے اندر دھماکا کیا تھا، حملے کی ذمے داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

طالبان حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button