تازہ ترینخبریںپاکستان

کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے : سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام آج جس مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں وہ عمران خان کا کیا دھرا ہے، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے  ۔

لاہور میں پارٹی رہنما اصغر بھٹی کی رہائش گاہ پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل آڈیو لیکس کا دور دورہ ہے بیانات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے استعفوں کو سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے ، سپیکر کسی کے دباؤ پر استعفے قبول نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی امور کے ماہر ہیں منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انکی پرفارمنس اچھی رہے گی اور وہ حالات بہتر کر دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button