تازہ ترینخبریںپاکستان

سائبر سیکیورٹی کا کوئی حل نہیں ، ہیکر آ سکتا ہے ، فواد

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ جب وزیر تھے تو سائبر سیکیورٹی پر آواز اُٹھائی تھی، سائبر سیکیورٹی کا کوئی حل نہیں، کوئی بھی ہیکر آسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو آڈیو لیکس کا معلوم ہوگا، شک ہے کہ بھارتی ہیکرز کا آڈیو لیکس کا کام ہے۔ عمران خان کی جاسوسی کا فائدہ نہیں، جو انہوں نے کمرے میں کہنا ہے وہی باہر کہنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے یہ آڈیو لیک کی ہے، وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والا یہ پہلا واقعہ ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے،  معاملے کی تحقیقات کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button