تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وفاق نے پنجاب کے 146 ارب کے واجبات روک لئے ہیں: وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے 146 ارب کے قانون اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے شیئر بھی نہیں دیا گیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں، 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹرز کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں، مریضوں کو مفت ادویات اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں، وفاق واجبات روک کر حائل ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے، جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈرات میں بدل جائے۔

پرویز الہی نے وکلا برادری کے لئے رہائشی کالونیاں اور مفت علاج کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں وکلا برادری کےلئے کالونیاں بنائینگے، وکلا اور انکی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولت دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button