تازہ ترینخبریںدنیا

سیلاب متاثرین پر مغربی ممالک کا معیار دہرا ہے، فاطمہ بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستان میں سیلاب متاثرین پر مغربی ممالک کی بے حسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی حوصلہ شکن ، خبردار رہيں ، کل پاکستان کی جگہ آپ ہوں گے ، شامی مہاجرین کو سمندر کے رحم وکرم پر چھوڑا، یوکرینی پناہ گزینوں کا خصوصی استقبال کیا ، برطانوی اخبار میں لکھے گئے اپنے مضمون میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کیا اور کہا کہ فرانس کا نوٹرے ڈيم کیتھیڈرل جلا تو ڈیڑھ دن میں880ملین ڈالرز جمع کرلئے گئے ۔انہوں نے لکھا کہ ايک تہائی پاکستان سيلاب سے ڈوبا تو مغربی اخبارات کے ليے بڑی خبر فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی کرنے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کيا سيلاب سے تباہ حال پاکستان کو عالمی امداد کے لئے بھیک مانگنا پڑے گی؟

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button