وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں ، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو کیونکہ خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔