تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شیر کو اپنے دانت دکھاتے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران تازہ بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر تازہ ترین بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ شیر کو اپنے دانت دکھاتے ہوئے دیکھو تو یہ نہ سمجھنا کہ شیر مسکرا رہا ہے۔

 

دوسری جانب تہران کے گورنر محمد صادق نے کہا ہے کہ 9 مئی سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز پار کر گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان بحری جہازوں پر حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم حملہ کرنے والے ایرانیوں کو بہت نقصان پہنچا

جواب دیں

Back to top button