
آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک وقت میں 7.5 فیصد بڑھ کر 103.70 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جبکہ بعد میں معمولی کمی کے بعد 101.12 ڈالرز پر آ گئی۔
واضح رہے کہ امریکی فوجی کمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں، ڈرونز اور کشتیوں کے حملوں کے بعد امریکی بحری جہازوں نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے
دوسری جانب ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور ایرانی آئل ٹینکر سمیت شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے







