تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد مسترد، روس نے خبردار کر دیا

اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف امریکا کی مجوزہ قرارداد کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش، غیر متوازن اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

یہ بیان اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں خلیج فارس کی بحری سلامتی سے متعلق اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

روسی مندوب نے واضح کیا کہ ماسکو کسی ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گا جو صرف ایران کو نشانہ بنائے اور خطے میں جاری بحران کی بنیادی وجوہات کو نظر انداز کرے

ویسلی نیبینزیا نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف یک طرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، جب تک بحران کی اصل وجوہات اور محرکات کو مدنظر نہ رکھا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ متعصبانہ قراردادوں کی منظوری مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے۔

روسی مندوب کے مطابق خلیج فارس میں بحری سلامتی صرف یک طرفہ مذمت یا اشتعال انگیز اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے جاری تنازعات کا خاتمہ اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ضروری ہے۔

روس نے سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور تصادم پر مبنی قراردادیں پیش نہ کریں۔

روسی مشن کے جاری کردہ بیان میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ اقدامات مثبت نتائج دیں گے

جواب دیں

Back to top button