تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

چین خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کھلوا رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ان سے خوش ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوا رہے ہیں۔ امریکا اور چین آبنائے ہرمز کیلئے مل کر کام کررہے ہیں

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ مستقل طور پر آبنائے ہرمز کو کھول رہے ہیں، جو نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی۔

 

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چین نے ایران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے

 

ٹرمپ نے کہا کہ وہ مئی میں بیجنگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ظاہر کی کہ انہیں وہاں پرتپاک استقبال ملے گا۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین مل کر ’سمجھداری اور اچھے انداز‘ میں کام کر رہے ہیں، جو لڑائی سے بہتر ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا جنگ لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button